15 دسمبر 2014 - 23:16
داعش نے چار عراقی سپاہیوں کا سر قلم کر دیا+ تصاویر18

عراق کے شمال میں واقع شہر موصل کی آزادی کے لئے عراق کی فوج کی پیشقدمی کے آغاز کے ساتھ ہی، داعش کے دہشتگردوں نے، اس گروہ کے چار سرکردہ عناصر کو قتل کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے شمال میں واقع شہر موصل کی آزادی کے لئے عراق کی فوج کی پیشقدمی کے آغاز کے ساتھ ہی، داعش کے دہشتگردوں نے، اس گروہ کے چار سرکردہ عناصر کو قتل کردیا ہے۔ مقامی عینی شاہدوں کے حوالے سے جرمن نیوز کی رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشتگردوں نے، اپنے چار عراقی سرکردہ عناصر کو عراق کی فوج کو خفیہ معلومات فراہم کرنے اور خیانت کرنے کے الزام میں قتل کردیا ہے۔ عراق میں داعش دہشتگردوں کے درمیان اندرونی اختلافات اور دہشتگردوں کو ہونے والی پے در پے شکستوں کے ساتھ ہی، داعش کے دہشتگردوں نے اپنے ہی سیکڑوں عناصر کو جاسوسی کے الزام میں ہلاک کرڈالا ہے۔ دوسری جانب عراق کے صوبے نینوا میں کردستان کی ڈیموکریٹ پارٹی کے اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری سعید مموزینی نے اعلان کیا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر، موصل کے عوام کو داعش میں شامل ہونے پر مجبور کررہے ہیں۔  عراق کے کرد حکام کے بقول، موصل میں اگر ایک گھر میں دو مرد ہیں تو داعش گروہ کے افراد ایک کو اپنے گروہ میں شامل کرنے پر مجبور کرتے ہیں اور انکار کی صورت میں سزا اور جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲